وزیراعظم شاہد خاقان سے اردن کے فوجی سربراہ کی ملاقات، پاکستان آرڈیننس فیکٹری کا دورہ
اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان اور اردن علاقائی و بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں، دونوں ممالک کا ترقی پسند نقطہ نظر کےساتھ دنیا کے امن اور استحکام کےساتھ مشترکہ مفاد وابستہ ہے۔ وزیراعظم نے یہ بات اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فراحت سے گفتگو کرتے ہوئے کہی جنہوں نے ان سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور اردن علاقائی و بین الاقوامی امور پر یکساں موقف رکھتے ہیں۔ اردن کے سرکاری وفد نے پاکستان آرڈننس فیکٹریز کا دورہ کےا۔ پی او اےف آمد پر محمد افضل قائم مقام چیئرمین پی او ایف بورڈ نے وفد کا استقبال کےا اور پی او اےف بورڈ ممبران سے متعارف کراےا۔