ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی امن اور افغانستان کیخلاف ہے: حامد کرزئی
کابل (آئی این پی) افغانستان کے سابق صدر حامد کرزئی نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی کو مسترد کردیا‘ حامد کرزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی افغان پالیسی کا مقصد خطے میں جنگ اور رقابت کا ماحول پیدا کرنا ہے‘ امریکہ کو خطے میں خونریزی اور جھگڑا بڑھانے سے گریز کرنا چاہئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو سابق امریکی صدر حامد کرزئی نے امریکہ کی افغان پالیسی کی مخالفت کردی۔ حامد کرزئی نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی افغان پالیسی امن اور افغانستان کے قومی مفاد کے خلاف ہے۔