قرطبہ چوک: تیز رفتار کار کی ٹکر سے 58 سالہ شخص جاں بحق
لاہور (نامہ نگار) لٹن روڈ کے علاقے قرطبہ چوک کے قریب تیز رفتار کار نے 58 سالہ نامعلوم شخص کو سڑک عبور کرتے کچل دیا اور فرار ہو گیا زخمی شخص کوہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ جمع کرا دی ورثاء کی تلاش جاری ہے۔