ماحولیاتی آلودگی کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے: ذکیہ شاہنواز
لاہور (پ ر) ماحولیات کے حوالے سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیگم ذکیہ شاہنواز خان‘ صوبائی وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کانفرنسز کا انعقاد خوش آئند ہے۔ ہم سب کو مل کر ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کام کرنا ہے۔ پنجاب حکومت اس طرح کی کوششوں کو سراہتی ہے اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ بعدازاں تقریب سے سی ای او بزنس ڈائنامکس محمد عامر یونس اور چیئرمین ڈاڈیکس ساجد علی قاضی نے بھی خطاب کیا۔