وزیر برائے ترقی خواتین حمیدہ وحید کی زیرصدارت فاطمہ جناح ایوارڈ کی کور کمیٹی کا اجلاس
لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کی زیر صدارت فاطمہ جناح ایوارڈ کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا-اجلاس میں صوبائی سیکرٹری بشری امان کے علاوہ ڈائریکٹر ارشد بیگ ، یو این وویمن کی حوریہ سیدہ، عورت فاؤنڈیشن کی ممتاز مغل نے شرکت کی- اجلاس میں فاطمہ جناح ایوارڈ کے حوالے سے مختلف امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ ایوارڈ کے لئے مجوزہ بجٹ اور دیگر ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی۔