ضمنی الیکشن میں شکست پیپلزپارٹی کا مقدر بن چکی: تبسم وہرہ
لاہور (لیڈی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کی نائب صدر تبسم وھرہ نے کہا کہ این اے 120 میں پیپلز پارٹی کی شکست مقدر بن چکی ہے زرداری مافیا نے پچھلے پانچ سالوں میں ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا عوا م با شعور ہے پیپلز پارٹی کے جھانسے میں نہیں آئیں گے این اے 120میں پیپلز پارٹی نے کرایہ کا امیدوار کھڑ اکیا ہے ، ساڑھے چار سالوں سے پیپلز پارٹی نوا شریف کی کرپشن کا دفاع کرتی رہی۔