انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آؤٹ ہونا وزیراعلیٰ کی ناکامی ہے:عزیزالرحمن
لاہور(خبر نگار) پاکستان پیپلز پارٹی لاہو رکے صدر عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کا پرچہ آئوٹ ہونا وزیر اعلیٰ کے میرٹ کے حوالے سے بیان کی نفی ہے۔ پنجاب میں میرٹ نام کی کوئی چیز موجود نہیں۔ صوبے میں اقربا پروری اور رشوت خوری نے خطرناک صورت حال اختیار کر لی ہے ۔