جشن آزادی کی تقریب
پاکستان جرنلسٹس فورم متحدہ عرب امارات نے 70واں یوم آزادی جوش و خروش سے منایا
پریس قونصلر اور پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے ارکان کی شرکت
آزادی کیک تالیوں کی گونج میں کاٹا گیا ایک دوسرے کو مبارکبادیں
پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے ونگ پاکستان جرنلسٹس فورم PJFنے پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر حسب سابق ایک خوبصورت جشن منایا جس میں PJF کے صدر اشفاق احمد و دیگر ممبران سہیل خاور، ملک عامر نوید،خالد محمود گوندل، سبط عارف، سلیمان جاذب، حافظ زاہد علی، عرفان اکرم، جمیل خان، ارشد انجم، محمد شاہد اور طاہر منیر طاہر نے شرکت کی۔اس تقریب کے مہمان خصوصی قونصلیٹ آف پاکستان دوبئی کے پریس قونصلر عاشق حسین شیخ مہمان خصوصی تھے۔جبکہ پاکستان ایسوسی ایشن PAD دوبئی کی طرف سے ڈاکٹر فیصل اکرام اور طاہر حسنین نے بھی شرکت کی۔PJF کے وائس پریذیڈنٹ سہیل خاور کی طرف سے لایا جانے والا عظیم الجثہ کیک سب کی موجودگی میں تالیوں کی گونج میں کاٹا گیا۔ اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی گئی۔PJFکے صدر اشفاق احمد نے تقریب میں شرکت کرنے پر تمام صحافیوں، پریس قونصلر اور پاکستان ایسوسی ایشن دوبئی کے ارکان کا شکریہ ادا کیا۔ اشفاق احمد نے کہا کہ PJF مثبت مصدقہ اور معیاری صحافت کا علمبردار ہے۔ PJF کی کوشش رہی ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا جائے اور آپس میں اتحاد و یگانگت برقرار رکھی جائے۔ پاکستان کے سافٹ اور مثبت امیج کو مزید اجاگر کیا جائے تاکہ پاکستان کے بارے کیا جانے والا منفی پروپیگنڈہ بے اثر ہوجائے۔اس موقع پر تمام صحافیوں نے جذبہ حب الوطنی کے تحت پاکستان کے لئے کام کرنے کا عزم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ہر صحافی اپنے حصہ کا فرض بطریق احسن نبھائے گا اور پاکستان کی ساکھ کو مضبوط کرنے کے لئے دل و جان سے کام کرے گا۔