فارمیسی کی تعلیم کا معیار بہتر بنانے کیلئے کونسل کے اقدامات کی حمایت کرینگے
اسلا م آباد (خصوصی نمائندہ) وفاقی وزےر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے کونسل کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے ممبران کو ےقےن دہانی کرائی کہ فارمےسی کی تعلےم کے معےار کو بہتر بنانے کے لےے کونسلکی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات کو ان کی مکمل حماےت حاصل رہے گی۔ انہوں نے کونسل مےں انسپکٹروں کی تعےناتی کے لےے ہداےات جاری کےں جو پورے پاکستان مےں پھےلے فارمےسی اداروں کی معائنہ رپورٹ کونسل کو جمع کروائےں۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے تعلےمی معےار مےں بہتری متوقع ہے اور اس سے ناقص کارکردگی والے ادارے معدوم ہوتے چلے جائےں گے۔ وفاقی وزےر قومی صحت نے کونسل کی کارکردگی کو سراہا اور معائنہ پروفارما کی منظور ی کو خوش آئےند قرار دےا۔ وزےر صحت نے فارمےسی پروفےشن کو مذےد اجاگر کرنے کے لےے تجاوےزبھی طلب کر لی ہےں۔مےٹنگ کی صدارت ڈائرےکٹر جنرل ہےلتھ /صدر فارمےسی کونسل نے کی ۔جس مےں فارمےسی کونسل سے متعلق امور زےر غور آئے۔ قبل ازےں ڈاکٹر اسد حفےظ نے وزےر صحت کو ےقےن دلاےا کہ تمام ممبران فارمےسی کونسل آف پاکستان کو مذےد اجاگر کرنے کے لےے عزم و حوصلے کے ساتھ کوشاں ہےں۔ مےٹنگ مےں پانچ اداروں جن مےں بےنظےر بھٹو ےونےورسٹی، لےاری، لےاقت ، ےونےورسٹی آف سائنس اےنڈ ٹےکنالوجی جامشورو، ےونےورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ اور اےکس کالج آف فارمےسی مےرپور شامل ہےں کو ڈاکٹر آف فارمےسی پروگرام پڑھانے کی اجازت دی گئی ہے ۔ گومل ےونےورسٹی ڈےرہ اسماعےل خان کو فی الوقت کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ جبکہ پانچ ےونےورسٹےوں کے کےسز کو آئندہ مےٹنگ تک موخر کر دےا گےا ہے۔