بحریہ یونیورسٹی کا امریکی یونیورسٹی کے اشتراک سے سائیکالوجی میں ریسرچ ڈیٹا منیجمنٹ پر سمر سکول
اسلام آباد (نامہ نگار)بحریہ یونیورسٹی نے والپرائیسو یونیورسٹی امریکہ کے اشتراک سے سائیکالوجی میں ریسرچ ڈیٹا مینجمنٹ کے عنوان پر سمر سکول پروگرام منعقد کیا۔ پروگرام کے مرکزی ریسورس پرسن والپرائیسو یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر ڈیوڈ رولینڈ تھے۔بحریہ یونیورسٹی کے اس سمر پروگرام کے ذریعے طلبہ اور اکیڈمک سکالرز کو ریسرچ پروگرام کی تیاری اور اشاعت کیلئے درکار ضروری عملی معلومات سے استفادہ حاصل کرنے کو موقع ملا۔مزید یہ اس سے شماریات کے صحیح استعمال اورخاص طور پر سائیکالوجی کے شعبے میں شماریاتی تجزیہ کیلئے وسیع راہنمائی بھی مدد ملی۔