تپ دق کے خاتمے کیلئے بس اڈوں‘ ٹرمینلز پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ
اسلام آباد(خصوصی نمائندہ)حکومت نے تپ دق خاتمے کیلئے بس اڈوں،ٹرمینلز پر آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے ۔تپ دق سے متعلق آگاہی مہم ملک بھر کے بس اڈوں، ٹرمینلز پر چلائی جائیگی ۔نیشنل ٹی بی کنٹرول پروگرام اور ٹرانسپورٹرزکمپنیوں کے مابین معاہدہ طے پا گیا۔سربراہ ٹی بی پروگرام ڈاکٹر اورنگزیب قادرنے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کئے ۔ٹرانسپورٹ کمپنیوں کا عملہ مسافروں کو تپ دق سے متعلق آگاہی فراہم کریگا ترجمان ٹی بی پروگرام بسوں میں تپ دق سے متعلق آگاہی ویڈیوز چلائی جائینگی،بس سٹینڈ پرٹی بی سے متعلق معلوماتی موادتقسیم کیا جائیگا ،موٹر وے ،جی ٹی روڈ پر واقع تمام بس اڈوں،ٹرمینلزپر سہولیات دستیاب ہونگی۔بس اڈے ،ٹرمینلز سٹاف کو ٹی بی تشخیص کی مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔بس اڈے، ٹرمینلز سٹاف کے اہلخانہ کو بھی علاج کی سہولت فراہم کی جائیگی۔آگاہی مہم کا مقصد ٹی بی کے مسنگ کیسز تک رسائی ممکن بنانا ہے۔