جانوروں کی خریداری کے وقت تصدیق کر لیں ان پر چیچڑ موجود نہیں:ڈاکٹر عنایت النبی
لاہور(کامرس رپورٹر)کانگو وائرس سے بچاؤ اور شعور بیدار کرنے سے متعلق لاہور جنرل ہسپتال میں منعقدہ آگاہی کلینیکل سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر غیاث النبی طیب نے کہا ہے کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ کانگو بخار ایک موذی مرض ہے جس سے بچاؤ کیلئے صرف اور صرف احتیاط ہی بہترین علاج ہے۔،دنیا بھر میں اس مرض سے بچاؤ کیلئے تا حال کوئی ویکسین سامنے نہیں آئی ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ شہری عید الضحیٰ کے موقع پر جانور خریدتے وقت یہ اطمینان کر لیں کہ ان کے جسم پر چیچڑ تو موجود نہیں اور یہ جانور پوری طرح صحت مند ہیں۔