منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کل الحمراہال میں ہو گی
لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام سالانہ تقریب تقسیم انعامات’’ MES Annual Assembly 2017ـــ‘‘کل الحمرا ہال میں ہو گی ۔تقریب کی صدارت چیئرمین منہاج ایجوکیشن ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کریں گے ۔تقریب میں تعلیمی ، سیاسی، سماجی اور مذہبی شخصیات شرکت کریں گی۔
تقریب میں ملک بھر سے سو سے زائد سکولوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات شرکت کرینگے۔