پاک امریکہ تعلقات، حقائق کی روشنی میں خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے، سخاوت کاظمی
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)تحریک نفاذفقہ جعفریہ کے ایڈیشنل سیکرٹری جنرل کرنل(ر)سیدسخاوت حسین کاظمی نے کہا ہے کہ افغانستان اور جنوبی ایشیاءکیلئے اعلان کردہ صدر ٹرمپ کی نئی امریکی پالیسی 16سالہ جنگ میں اپنی غلطیوں اور ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنے کی کوشش اور حقائق سے انحراف کا منہ بولتا ثبوت ہے لہذا پاک امریکہ تعلقات کے بارے میںحقائق کی روشنی میں خارجہ پالیسی پر نظر ثانی کی جائے ،حکمران ،سیاستدان ملکی دفاع کیلئے افواج پاکستان کی بھر پور پشت پناہی کریں۔