سفارت خانہ پاکستان کویت میں یوم آزادی پاکستان کی تقریبات
عبدالشکورابی حسن بیورو چیف کویت سٹی
کویت میں پاکستان کی 70ویں یوم آزادی کا جشن بڑی دھوم دھام سے منایا گیا۔سفارت خانہ پاکستان کی عمارت پر سفیر پاکستان غلام دستگیر نے پرچم کشائی کی جوں جوں پاکستانی پرچم کویت کی فضا پر بلند ہوتا گیا پاکستانیوں کے جذبات بھی مچلتے رہے اور فلک شگاف پاکستان زندہ باد کے نعرے گونجنے رہے۔قائداعظم ہال میں تقریب کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کی سعادت قاری شفیع جاوید نے حاصل کی اس موقع پر عبدالرحمان نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض عطاالرحمان نے ادا کئے۔سفیر پاکستان نے صدر پاکستان سید ممنون حسین اور وزیراعظم پاکستان شاہد حاقان عباسی کے پیغام پڑھ کر سنائے۔ سفیر پاکستان نے کہاکہ ہمیں اس وقت اتفاق و اتحاد کی اشد ضرورت ہے یہ صرف زبانی نہیں ہونا چاہئے بلکہ اس پر عمل ہوتا نظر بھی آنا چاہئے۔کویت میں پاکستانیوں کو اس پر عمل پیرا ہو کر ملک کا نام روشن کرنا چاہئے میں نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق کو اہمیت دوں۔