اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فارم کیلئے ہدایات جاری کردیں
اسلام آباد (نامہ نگار)اوپن یونیورسٹی نے داخلہ فارم حاصل اور جمع کرانے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2017ءمیں پیش کئے جانے والے میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپیکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس /علاقائی کیمپس/ رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔