مسرت جمشید چیمہ این اے 120میں انتخابی مہم کی کوآرڈینیٹر مقرر
لاہور( لیڈی رپورٹر) ) تحریک انصاف ویمن ونگ ایگزیکٹو کونسل کی ممبر مسرت جمشید چیمہ کو حلقہ این اے 120کی انتخابی مہم کیلئے یونین کونسل 64کا کوارڈی نیٹر مقرر کر دیا گیا ۔یہ اعلان ضمنی انتخاب میں ذیلی حلقہ پی پی 140کی انتخابی مہم کے آرگنائزر اعجاز احمد چوہدری نے کیا ۔ مسرت چیمہ نے گزشتہ روز یونین کونسل 64کے مختلف علاقوںمیں گھر گھر جا کر انتخابی مہم چلائی اور ووٹرز کو تحریک انصاف کے منشور سے آگاہ کیا ۔