این اے 120میں ڈور ٹو ڈور کمپین چلائیں گے : اعجاز چودھری
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین نے سینئر رہنما اعجاز احمد چوہدری کو حلقہ این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں پی پی 140 سے انتخابی مہم کا انچارج مقرر کر دیا ، وہ پی پی 140میں انتخابی مہم کی نگرانی کریں گے ، گزشتہ روز اعجاز احمد چوہدری نے مرکزی انتخابی دفتر میں پی پی 140کے مشاورتی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کا ضمنی الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہے کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا گو ہے ، ڈاکٹر یاسمین راشد محنت کرنے والی خاتون ہے انہوں نے پارٹی کے لئے بڑ ی محنت کی ہے کیمپین کے حوالے سے مجھے پی پی 140کے ذمہ داری سونپی گئی ہے ، تمام یونین کونسل میں کارنر میٹنگز منعقد کی جائے گی انتخابی دفاتر قائم کیے جائیں گے ۔ اجلاس میں کمپین کے حوالے سے مکمل پلاننگ تیار کی گئی ہے ، ڈو ر ٹو ڈور کیمپین کے ساتھ بڑی برادریوں کو ساتھ ملائیں گے۔، ہمیں امریکی امداد نہیں چاہیے ، ٹرمپ کے بیان کی ہم مذمت کرتے ہے ، نیب بھی کاروائی نہیں کر رہی ایسے موقع پر چئیرمین نیب کا چھٹی پر جانا نہیں بنتا تھا ۔ نواز شریف کی ناکام خارجہ پالیسی کی وجہ سے ملک کو سخت نقصان پہنچا ہے۔