سندھ سے ایف بی آر نے 6 بلین روپے غیرآئینی کٹوتی کی: مرادعلی شاہ
کراچی (وقائع نگار) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے 6 بلین روپے کی کٹوتی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے لہٰذا وہ اس مسئلے کو سی سی آئی کے آج ہونے والے اجلاس میں اٹھائیں گے اور اگر یہ مسئلہ حل نہیں ہوا تو صوبائی حکومت عدالت سے رجوع کرے گی۔ اجلاس میں سیکرٹری خزانہ سندھ حسن نقوی نے وزیراعلیٰ سندھ کو آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ ایف بی آر نے گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کی مَد میں ایٹ سورس کٹوتی کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ یہ غیر قانونی اور سندھ حکومت اور اسٹیٹ بنک آف پاکستان کے معاہدے کے بھی خلاف ہے انہوں نے کہا کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو نے محکمہ ایکسائز سندھ سے حال ہی میں گاڑیوں پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ کے حوالے سے ٹیکس کٹوتی کی مَد میں 292 ملین روپے ایٹ سورس کاٹے ہیں اس سے قبل 2015-16ءکے دوران 6.2 بلین کی کٹوتی کی جا چکی ہے جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے اپنی قانونی ٹیم کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ یہ غیر قانونی عمل ہے‘ یہ کٹوتی ہم برداشت نہیں کریں گے اس معاملے پر سندھ حکومت عدالت میں کیس داخل کرے گی‘ سندھ میں ای او بی آئی کے جتنے بھی اثاثے ہیں وہ سندھ حکومت کے حوالے کئے جائیں یہ بات آج انہوں نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میںمشترکہ مفادات کونسل اجلاس کی تیاری کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔
مراد علی شاہ