پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمہ مےں نامزد ملزم کی ضمانت منظور
راولپنڈی (نیوزرپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خان نے پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کے مقدمہ مےں نامزد ملزم نجم الحسن کی ضمانت پچاس ہزار روپے کے مچلکہ پر منظور کر لی ہے جبکہ ضمانتی مچلکے جمع ہونے پر ملزم کی رہائی کی روبکار بھی جاری کر دی ہے ۔ملزم نجم الحسن کےخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے سرعام فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے اور دہشت پھےلانے پر گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔