کارکن 26 اگست کے جلسے میں بھرپور شرکت کرےں،طارق وحید بٹ
راولپنڈی ( نیوزرپورٹر) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے جلسے میںشرکت کے حوالے سے پیپلز ٹریڈرز سیل کا مشاورتی ا جلاس ٹریڈرز سیل کے صدر طارق وحید بٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ طارق وحید بٹ نے اپنے خطاب میں کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر ہے ۔کارکن 26 اگست کے جلسے میں اپنی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں اور ثابت کریں کہ ان کے دل بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے کہان لیگ اور پی ٹی آئی کی کارکردگی سے عوام مایوس ہو چکے ہیں اور ہماری راہ دیکھ رہے ہیں انہوںنے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری مستقبل کے وزیراعظم ہیں۔ انہوںنے کہا جلسے میں لاکھوں کی تعداد میں عوام شرکت کریں گے۔ اس موقع پر رشید میر، نوید کنول ، پرویز چودھری ، حمید کھوکھر ، افضل خان، خواجہ مجید طارق ، محمود بٹ اور دیگر عہدیداران موجود تھے ۔