راجہ بشارت کے بھانجے،مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ملتوی
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج نے سانحہ راجہ بازار، سابق وزیر قانون راجہ بشارت کے بھانجے اور مفتی امان اللہ کی ٹارگٹ کلنگ سمیت دیگر مقدمات کی سماعت آئندہ تارےخوں تک ملتوی کردی ہے،گزشتہ روز عدالت نے ملزمان ندیم شاہ وغیرہ کے خلاف تھانہ گنجمنڈی کے سانحہ راجہ بازار کیس کی سماعت نو ستمبر،ملزم عبدالرحمن کے خلاف سی ٹی ڈی کے بارود کیس میں وکیل پیش نہ ہونے پر سماعت چودہ ستمبرجبکہ ملزم فاروق علی کے خلاف بسال اٹک کے مقابلہ کیس کی سماعت بارہ ستمبر تک ملتوی کردی ،ملزم نوازش علی کے خلاف تھانہ صدر بیرونی کے چوکی انچارج قتل کیس کی سماعت پانچ ستمبر،ملزمان طیب شکیل وغیرہ کے خلاف تھانہ آر اے بازار کے مفتی امان اللہ قتل کیس کی سماعت بارہ ستمبر جبکہ ملزم اظہر حسین کے خلاف تھانہ سول لائن کے اغواءبرائے تاوان کیس کی سماعت بھی بارہ ستمبر تک ملتوی کر دی ہے۔