12ستمبر کو احتساب کا رواں کا شاندار استقبال کریں گے،شمس الرحمن
راولپنڈی (نےوز رپورٹر)جماعت اسلامی کے ضلعی امیرشمس الرحمن سواتی نے کہاکہ12ستمبر کوگوجرخان ،مندرہ ،روات ،سواں اور مری روڈ پر احتساب کا رواں کا شانداراستقبال کریں گے کارکنان تیاری کریں اورعوام کوبڑی تعداد میںکرپشن کے خلاف امیرجماعت اسلامی سینٹرسراج الحق کی قیادت میں لاہورسے اسلام آبا د کے اس عظیم الشان کارواں میں شرکت کی دعوت دیں۔ان خیالات کااظہارانھوں نے جماعت اسلامی این اے 53کے یونین کونسل امراءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پراحتساب کارواں کے حوالے سے پلاننگ کی گئی اوذمہ داران کو اہداف دئیے گئے ۔شمس الرحمن سواتی نے کہاکہ سپر یم کو رٹ پانامہ لیکس کے حوالے سے جماعت اسلامی کی پٹیشن کی سماعت کا آغاز کرے تاکہ تمام چوروں کا احتساب ممکن ہوسکے ۔انھوں نے کہاکو سوئس بنک سمیت دیگربیرونی ممالک میں موجو د پاکستانی دولت کی واپسی کےلئے حکومت عملی اقدامات کرے تاکہ پاکستانی عوام کے خون پسینے کی کمائی یہاں کی عوام پرخرچ ہوپاکستان کے غریب عوام پینے کے صاف پانی ، علاج اور تعلیم کی سہولیات سے محروم ہیں لیکن کرپٹ اشرافیہ کے کتے بھی عیاشی کی زندگی گزاررہے ہیں