ٹرمپ کا پاکستان پر دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام قابل مذمت ہے:عبدالغفارروپڑی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفارروپڑی ،عبدالوحید شاہد روپڑی مولانا شکیل الرحمن ناصر سمیت دیگر نے پاکستان کے خلاف نئی نئی امریکی پالیسی پر اپنے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ پاکستان کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کو ہرگز قبول نہیں ہے۔امریکی صدرڈونلڈٹرمپ کا الزام کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دیتاہے انتہائی قابل مذمت ہے۔