لوڈشیڈنگ میں اضافہ انتہائی تشویشناک ہے:محمد علی قادری
لاہور(پ ر)مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان کی جنرل کونسل کا اجلاس ممتاز رہنما مولانا محمد علی قادری صدر مرکزی جمعیت تحفظ پاکستان منعقدہوا جس میں ملک کی سیاسی صورت حال کا جائزہ لیا گیا اور سابق وزیراعظم کی وزارت عظمی سے برطرفی کے بعد ملک میں لوڈشیڈنگ میں مزید اضافہ ہو گیا جمعیت کی جنرل کونسل نے پھولوں والی مارکیٹ سے بیگم کوٹ چوک کو جانیوالی دونوں اطراف کی سڑکوں پر جو تعمیری کام ہو رہا ہے جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ساتھ ہی یہ مطالبہ کیا گیا کہ قریب ہی بیگم کوٹ شوکت کالونی کے باوار اور گلیوں کی اصلاح بھی کی جائے۔