ٹرمپ دہشت پھیلا کر دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے:ناصر اقبال خان
لاہور (پ ر) ہیومن رائٹس موومنٹ انٹرنیشنل کے مرکزی صدر ناصراقبال خان، میاں سعید کھوکھر، رضاایڈووکیٹ، میاں اویس نے کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ دہشت کے زورپردنیاسے دہشت ختم نہیں کرسکتا، موصوف کادبائومسترد کرتے ہیں۔ پاکستان نے ہزاروں شہادتیں دے کر دہشت گردوں کو لگام ڈالی۔ امن وآشتی کیلئے ملکوں کے درمیان کئی دہائیوں سے چلے آرہے تنازعات ختم کرناہوں گے ۔کشمیر میں بھارتی بربریت، فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی جبکہ برمامیں مسلمانوں کی نسل کشی پر عالمی ضمیرکیوں خاموش ہے۔