متعلقہ ادارے فیصلہ کریں امریکہ دوست ہے یا دشمن؟:ابوالخیر محمد زبیر
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان (نورانی )و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ پچھلے 16سالوں سے افغانستان میں جنگ لڑ رہا ہے اس کے تین صدراس جنگ میں حصہ لے چکے ہیںاس کے باوجود امریکہ کو مسلسل شکست کا سامنا ہے یہی وجہ ہے ٹرمپ افغانستان میں اپنی شکست اور ناکامی کی تمام تر ذمہ داری پاکستان پر ڈال کر خطہ میں بھارت کی بلا دستی قائم کرنے کیلئے پاکستان پر الزام تراشی کررہا ہے اب ہمارے مقتدر اداروں کو فیصلہ کرلینا چاہئے کہ کیا امریکہ پاکستان کا دوست ہے یا دشمن؟ حالانکہ ہمارے امریکہ نواز حکمرانوں نے ہمیشہ امریکہ کے ڈومور مطالبے پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کو دھشت گردی کی آگ میں جھونکا۔