;; جنوبی وزیرستان : بارودی سرنگ کا دھماکہ، سکیورٹی اہلکار شہید
پشاور(صباح نیوز)جنوبی وزیرستان کے علاقے شامکے میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک سکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی فورسزکے مطابق جمعرات کو جنوبی وزیرستان کی تحصیل سروکئی بروند کے علاقے شامکے میں بارودی سرنگ کادھماکہ ہوا ،جس کی زد میں آکر سکیورٹی فورسز کااہلکار شہید ہوگیا۔سکیورٹی فورسز کے مطابق شہید ہونے والا سکیورٹی اہلکار پانی بھرنے گیا تھا کہ بارودی سرنگ دھماکے کا نشانہ بن گیا۔شہید ہونے والے اہلکار کا نام فتح اللہ ہے۔دھماکے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔