وزیراعظم کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کااجلاس آج ہوگا
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی صدارت میں مشترکہ مفادات کی کونسل کا اجلاس آج ہوگا۔ مردم شماری کے نتائجکی منظوری کے علاوہ دیگر ایجنڈے پر غور ہوگا ۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ہفتہ کو کراچی جائیں گے۔ وزیراعظم امن وامان کی صورتحال کے جائزہ کے علاوہ کراچی پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں کا معائینہ کریں گے۔ ایک ہفتے کے اندر وزیراعظم کا یہ دوسرا دورہ کراچی ہوگا۔ دریںاثناءوزیر مملکت برائے آئی ٹی انوشہ رحمان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں وزارت آئی ٹی کے امور پرتبادلہ خیالات کیا گیا۔