نواز شریف آج لیگی وکلاءسے خطاب کریںگے
لاہور(وقائع نگار خصوصی) ججز وکلاءتنازعہ کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے لاہور ہائیکورٹ بار نے آل پاکستان وکلاءکنونشن 26اگست کو طلب کر لیا۔ جبکہ سابق وزیر اعظم نوازشریفآج پچیس اگست کو ایوان اقبال لاہور میں لیگی وکلاءسے خطاب کریں گے۔ آل پاکستان وکلاءکنونشن لاہور ہائیکورٹ کے آڈیٹوریم میںکل 26 اگست کو ہو گا۔ وکلاءکنونشن میں ملک بھر سے وکلاءعہدیداروں کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔کنونشن میں وکلاءججز تنازعہ، وکلاءپر ہونے والے تشدد اور ملتان ہائی کورٹ بار کے صدر شیر زمان کی گرفتاری کے عدالتی فیصلے اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔