بے نظیر کیس‘ پراسیکیوٹر نے مزید 29 گواہان کے بیان پڑھ کر سنائے
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج محمد اصغر خاننے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پراسکیوٹرایف آئی اے کی جانب سے مزید29گواہوں کے بیانات پڑھنے کے بعد سماعت آج 25اگست بروز جمعہ تک ملتوی کردی ۔جمعرات کو سماعت کے موقع پر سابق سی پی او سعود عزیز اور ایس پی خرم شہزاد سمیت گرفتار ملزمان شیر زمان وغیرہ بھی حاضر تھے جبکہ وکلا صفائی بھی موجود تھے۔اب تک پراسکیوٹر عدالت میں 68گواہان کے بیانات پڑھ کر سنا چکے ہیں مقدمہ کی مزےد سماعت آج ہو گی۔