وفاقی حکومت کے ملازمین کو تنخواہ 28اگست کو ادا کر دی جائے گی
اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی) وفاقی حکومت 28اگست کو ملازمین کو اگست کی تنخواہ ادا کرے گی۔ اس سلسلے میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےمنظوری دیدی۔ ملازمین کو تنخواہ جلد ادا کرنے کا فیصلہ عید قربان کے باعث کیا گیا۔