وزیراعظم سے اردن کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف کی ملاقات
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل محمود اے فرحت نے وزیراعظم شاہدخاقان عباسی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے اردنی فوج کے چیئرمین جائنٹ چیفس آف سٹاف سے گفتگو کرتے ہوئے اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے لیے نیک تمناو¿ں کااظہار کیا اور کہا کہ ان کی قیادت میں اردن نے بہت ترقی کی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان علاقائی اور بین الاقوامی ایشوز پر یکساں خیالات ہیں۔ دونوں ممالک دنیا میں امن اور استحکام میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ جنرل محمود اے فرحت نے دونوں ممالک میں تعلقات میں مزیداضافہ کی خواہش ظاہر کی۔ ملاقات میں وزیر دفاع خرم دستگیر خان بھی موجود تھے۔