26 پاکستانی عازمین حج جاں بحق
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی)فریضہ حج کی ادئیگی کے ارادے سعودی عرب پہنچنے والے پاکستانیوں میں سے 26 عازمین حج اللہ کو پیارے ہو گئے ۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حج سے قبل اب تک 26پاکستانی طبعی اموات کا شکار ہوئے جنہیں ورثاءکی اجازت سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے قبرستانوں جنت المعلیٰ اور جنت البقیع میں دفنا دیا گیا ہے۔