مورائی کے خلاف مقدمے کی سماعت
کراچی(نمائندہ نوائے وقت)سندھ ہائی کورٹ نے سابق وائس چئیرمین فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی نثار مورائی کے خلاف غیر قانونی بھرتیاں خورد برد اوراثاثے بنانے سے متعلق نیب پراسیکیوٹر اور ملزم کے وکیل سے دلائل طلب کرلیئے۔سندھ ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کے روبرو سابق وائس چئیرمین فشر مین کوآپریٹیو سوسائٹی نثار مورائی کے خلاف غیر قانونی بھرتیاں خوردبرد اور اثاثے بنانے سے متعلق سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر عدالت کو بتایا کہ نثار مورائی کے خلاف انکوائری مکمل ہو چکی ہے جلد ریفرنس دائر کردیا جائے گا۔
مقدمہ سماعت