ایشیا کپ سافٹ ٹینس چیمپئن شپ
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)دوسری ایشیا کپ سافٹ ٹینس چیمپئن شپ میں پاکستان کو افتتاحی روز سنگل میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کی جانب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق کوریا کے شہر این سوینگ میں جاری چیمپئن شپ کے پہلے روز جاپان کے میروسما کاتیو نے پاکستان کے سرور حسین کو3-0سے ،انڈونیشیا کے ہینڈر وان نے پاکستان کے احمد احتشام کو3-0سے ،اندونیشیا ہی کے پرسکا ٹتسان نے پاکستان کے کامران احمد کو3-0سے ،کمبوڈیا کے کین سوپوہام نے پاکستان کے محمد یحییٰ کو3-1سے ،کوریا کے سایون من کم نے پاکستان کے عباد سرور کو3-0 سے اور فلپائن کے مارک انتھونی نے پاکستان کے سعد محمد کو3-0سے مات دے دی ۔ایونٹ میں ڈبلز ایونٹ آج کھیلا جائے گا ۔