پی سی بی سینئرانٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ، زون پانچ کی یکطرفہ کامیابی
کراچی( اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی سینئرانٹر ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ میں زون پانچ نے زون تین کو 10وکٹوں سے شکست دی۔پہلی اننگز میںزون تین زون پانچ کے میڈیم فاسٹ بالر سیف غوری کی بالنگ کے سامنے بے بس نظر آئی اور 95رنز بناکر آؤٹ ہو گئی۔سیف غوری نے 12اوورز میں 28رنز دیکر 7وکٹیں حاصل کیں معظم ملک 3وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ زون پانچ نے مقررہ اوورز میں 222رنز بنائے ۔شاہد علی نے 10چوکوں کی مدد سے 60رنز اور توثیق احمد نے 7چوکوں کی مدد سے 43رنز بنائے۔اختر کیانی نے 3جبکہ بابر رحمان اور ارسلان خان نے 2,2وکٹیں حاصل کیں۔دوسری اننگز میں زون تین 157رنز بنا سکی۔ ذیشان نے 37رنز اور تنویر احمد نے 36رنز بنائے۔ محمد سلمان نے 5 معظم ملک نے 3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ زون پانچ نے 31رنز کا آسان ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ارسلان بشیر نے 1چھکے اور 4چوکوں کی مدد سے 29رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔ مانچویں راؤنڈ کے بعد زون پانچ 36پوائنٹس کیساتھ سر فہرست ہے۔