لیثرر لیگس کی جانب سے قومی ہیروز کو کیش ایوارڈمل گیا
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) رونالڈینیو اینڈ فرینڈز کے ہمراہ کراچی اور لاہور میں نمائشی میچ میں لیثر لیگس کی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے انٹر نیشنل فٹبالرز جعفر خان، یاسر آفریدی، ، صدام حسین، محمد احمد، محمد کامران، فاروق شاہ، حاجرہ خان، محمد یاسین، عبدالعزیز، سعد ا ﷲاورمحمد ریاض کو 50,50ہزار روپے ، سینئر نیشنل ریفری عدنان خان کو 75ہزار اور نیشنل کوچ طارق لطفی کو ایک لاکھ روپے کا کیش ایوارڈ صدر، ورلڈ گروپ شاہزیب ٹرنک والانے ورلڈ گروپ کے دفتر میں معنقدہ تقریب میں پیش کیا۔اس موقع پر انس محمود ٹرنک والا، سی ای او ورلڈ گروپ ،سید اسحق شاہ ، سی او او ، لیثر لیگس، زیب خان، جنرل منیجر آپریشن ، لیثر لیگس، سید شہروز رضوی، چیف منیجر،ریاض احمد، ایریا منیجر، کراچی ، ایگزیکٹیو منیجر وقاص حسین، کوارڈنیٹرز محمد آصف ، صاحبزادہ عباس، ڈیجیٹل میڈیا آفیسر معاز خان، فنانس منیجر سولومن ہنری، گراؤنڈ کوارڈنیٹر وقاص عبدالرزاق اور ارباز بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی نے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ رونالڈینیو اینڈ فرینڈز کے ہمراہ کراچی اور لاہور میں نمائشی میچز کھیل کر ہماری عزت افزائی فرمائی ہے ۔دنیا کے 32ممالک نے دنیائے فٹبال کے لیجنڈری فٹبالرز کے ہمراہ پاکستان کے قومی ہیروز کوبھی ایکشن میں دیکھا اور انہیں یہ بخوبی اندازہ ہوگیا ہوگا کہ پاکستانی فٹبالرز بھی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں بس انہیں مواقع حاصل ہونے کا انتظار ہے۔ مہمان خصوصی نے کہا کہ ماضی کے فٹبالرز کو یہ سنہری مواقع حاصل نہ ہوسکے لیکن ورلڈ گروپ اور لیثر لیگس یقینی طور پر اپنے نوجوان کھلاڑیوں کور اپنی خداداد صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپور مواقع فراہم کرے گی۔جس کا آغاز رونالڈینہو اینڈ فرینڈز کے نمائشی میچز سے کردیا گیا ہے ۔ دنیائے فٹبال کے عظیم کھلاڑیوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ انشاء اﷲآئندہ بھی جاری رہے گا اور ہمارے نوجوان کھلاڑی یونہی اپنی صلاحیتوں کا اظہار کرتے رہیں گے۔