فیڈرل بی ایریا میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک دوسرا فرار
کراچی( کرائم رپورٹر) فیڈرل بی ایریا میں عائشہ منزل کے علاقے میںپولیس مقابلے میںڈاکو ہلاک جب کہ مختلف علاقوںمیں تشدد او ر فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے ۔ عائشہ منزل کے علاقے میں مقابلے میںمارے جانے والے ملزم کے بارے میںپولیس کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھی کے ہمراہ راہ گیروں کو لوٹ رہا تھا اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ادھر لانڈھی نمبر چار میں حنفیہ مسجد کے نزدیک مسلح افراد نے ایک نوجوان 20 سالہ زوہیب ولد آصف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔سپر ہائی وے پر چاکر ہوٹل کے نزدیک فائرنگ سے 55 سالہ سلمان زخمی ہوگیا۔ جب کہ آگرہ تاج کالونی میں جھگڑے کے دوران 20 سالہ عبدالخالق کو چھری کے وار کرکے زخمی کردیا گیا۔
ڈاکو ہلاک