ججز نظربندی کیس، عدالت نے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کرلیا
اسلام آباد ( وقائع نگار) سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف ججز نظر بندی کیس کی سماعت عدالت نے تین گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 11 ستمبر کو عدالت طلب کر لیا ہے کےس کے پراسکےوٹر عامر ندےم تابش نے عدالت مےںموقف اختےار کےا کہ پولیس کی جانب سے عدم دلچسپی اور غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے مقدمہ میں 9 تفتیشی افسر تبدیل ہو چکے، یہ بھی نہیں معلوم کہ اب تفتیش کس کے پاس ہے پراسکےوٹر نے عدالت کو بتاےا کہ پولیس سے متعدد بار رابطہ کیا اور پولیس فائل منگوائی مگر مثبت جواب نہ ملا پولیس کی جانب سے تاحال تفتیش مکمل کر کے مقدمے کا حتمی چالان داخل نہیں کرایا گیا، پراسیکیوٹر عدالت نے تین گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے 11 ستمبر کو طلب کر لیا فاضل عدالت نے مقدمہ کے مدعی چودھری محمد اسلم گھمن، کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم ایڈووکیٹ اور تفتیشی افسر مبارک علی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلےا ہے۔