فاٹا عوام کے مسائل حل کرنا پیپلز پارٹی کی بنیادی ترجیح ہے، زرداری
اسلام آباد( وقائع نگار خصوصی)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سبراہ اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ فاٹا کی ترقی اور فاٹا ، مالاکنڈکے عوام کے مسائل حل کرنا پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے کیونکہ فاٹا اور مالاکنڈ ایجنسی کے عوام نے ملک کی حفاظت کے لئے بہت بڑی قربانیاں دی ہیں اور شدت پسندوں کی مزاحمت کی ہے۔ جمعرات کو زرداری ہاﺅس اسلام آباد میں سابق وفاقی وزیر لال خان ، اسد خان اور اخونزادہ چٹان نے سابق صدر سے ملاقات کی۔ لال خان کی زیرقیادت وفد جن میں مسلم لیگ(ن) کے مالاکنڈ کے ڈویژنل صدر اعظم خان،پی ٹی آئی کے فضل رحیم، عنایت اللہ اور لیاقت خان نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ آصف علی زرداری نے اخونزادہ چٹان کو ہدایت کی کہ وہ تنظیم کو مزید موثر بنائیں اور آئندہ انتخابات میں پاکستان پیپلزپارٹی کو کامیاب کرنے کے لئے دن رات کام کریں۔