وزیراعلیٰ بلوچستان ثناءاﷲ زہری سے یعقوب ناصر کی ملاقات
اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ءاللہ خان زہری سے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی قائمقام صدر سینیٹرسرداریعقوب خان ناصر نے جمعرات کے روزیہاں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال سمیت پارٹی امورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔وزیراعلیٰ بلوچستانجو کہ مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صوبائی صدر بھی ہیں نے پارٹی کے قائمقام صدر کو اُنکی تقرری پر مبارکباد پیش کی اورتوقع ظاہر کی کہ وہ اپنے تجربے اورصلاحیتوں کو بروئے کارلاتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کوملکی سطح پر مزید مضبوط اورفعال بنائیں گے۔ دونوں رہنما¶ں نے مسلم لیگ (ن)کوملک کی مقبول ترین سیاسی جماعت میں ڈھالنے پر سابق وزیراعظم محمدنوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی امور کے حوالے سے محمدنوازشریف کی پالیسوں کا تسلسل برقراررکھاجائے گا ،دونوں رہنما¶ں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ (ن)ایک مرتبہ پھر ملک کی سب سے بڑی جماعت بن کر اُبھرے گی اوراپنی کارکردگی کی بنیاد پر عوام کابھرپوراعتماد حاصل کرے گی۔