مسلم خان کی سزائے موت کیخلاف اہلیہ کی پٹیشن پر وفاق کو نوٹس
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جناب جسٹس ملک شہزاد احمدخان گھیبہ نے کالعدم تحرےک نفاذ شرےعت محمدی کے ترجمان مسلم خان کی اہلیہ کی طرف سے ان کےشوہر کو ملٹری کورٹ سے سزائے موت سنائے جانے کے خلاف دائر رٹ پٹیشن نمبر 2515/2017پر وفاق پاکستان اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کرکے پانچ ستمبر تک تفصیلی جواب طلب کر لیاپٹےشنر کے وکےل طارق ایڈووکیٹ نے دائر رٹ میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گذار کا خاوند 2009ءسے لاپتہ تھا اور اب معلوم ہوا ہے کہ اسے ملٹری کورٹ سے سزائے موت سنائی گئی ہے عدالت عالےہ سے استدعا ہے کہ وہ رٹ کی سماعت کرے ۔