ڈینگی کی روک تھام ، ہائیکورٹ نے پنجاب حکومت کےبھیجے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ کو آج طلب کرلیا
پشاور(بیورورپورٹ)پشاور ہائی کورٹ نے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈینگی کی روک تھام کےلئے پشاور بھیجے گئے ایڈیشنل ڈائریکٹر ہیلتھ آج 25اگست کو عدالت طلب کر لیا ہے عدالت عالیہ کے جسٹس عبد اشکور اور جسٹس عتےق شاہ پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی، اس موقع پر درخواستگزارسیف اللہ محب ایڈوکیٹ نے عدالت کو دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ صوبائی حکومت تاحال ڈینگی کی روکتھام میں ناکام ہو چکی ہے مزید براں مریضوں کو ہسپتالو ں میں داخل کرنے کی بجائے پینا ڈول کی گولیاں دے کر رخصت کیا جاتا ہے جبکہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر نے اپنے جمع کئے گئے جواب میں خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں21اگست کو 643 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی موجودگی کا ذکر کیا ہے جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ترجمان کے مطابق19اگست تک 863مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے اس دوران ڈپٹی کمشنرپشاورثاقب رضا اسلم بزات خود عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ شہریوں میں اگاہی کےلئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاہم درخواست گزار وکیل نے بتایا کہ سپرے کرنے کا مہم صرف تہکال تک محدود رکھا گیا ہے جبکہ دیگر علاقوں کو اس سے محروم رکھا گیا ہے عدالت نے کےس کی سماعت آ ج جمعہ کے روز تک ملتوی کرتے ہوئے اےڈےشنل ڈائرےکٹر محکمہ صحت پنجاب کو طلب کر لیا۔