اٹارنی جنرل بار اور بنچ کے درمیان معاملات طے کروانے کیلئے متحرک
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت) لاہور ہائیکورٹ میں بینچ اور بار کے درمیان محاز آرائی کے معاملے پراٹارنی جنرل اشتر اوصاف باراور بینچ کے درمیان معاملات طے کروانے کیلئے متحرک ہوگئے ، اٹارنی جنرل نے وکلاءبرادری کو احتجاج کی کال واپس لینے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ عام لوگوں کو یہ تاثر ملنا چاہئے کہ وکلاءذمہ دار شہری ہیں ، اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے ملک کے 130سرکاری وکلا کو خط لکھتے ہوئے بار اور بینچ کے درمیان تناو ختم کرنے کیلئے کردار ادا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ گزشتہ روز اٹارنی جنرل کی جانب سے لکھے گئے خط کے میں کہاگیا ہے کہ بطور وکلاءبار کا تقدس بحال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے،احتجاجی مظاہروں اور ہڑتال سے معاملات طے نہیں پا سکتے۔