گورنر سندھ حکومت کے مابین آئینی اختیارات کی جنگ، احتساب بل بھی مل گیا
کراچی ( وقائع نگار) گور نر سندھ محمد زبیر اور پیپلز پارٹی کی صوبائی حکو مت کے درمیا ن آئینی اختیارات کی جنگ جاری گورنر سندھ محمد زبیر نے صو بائی احتساب ایجنسی کا ترمیمی بل بھی اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے سندھ اسمبلی نے احتساب ایجنسی کا ترمیمی بل گز شتہ ما ہ منظور کیا تھا گور نر سندھ محمد زبیر اس سے پہلے بھی مختلف صو بائی بلز کو اعتراضا ت لگا کر واپس کر چکے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی کی صو بائی حکو مت نے بھی گور نر سندھ محمد زبیر کو صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں مدعو کر نا بند کر دیا گور نر سندھ کی جا نب سے بھی یہ بیا نات سامنے آچکے ہیں کہ صو بائی حکومت کی کارکر دگی ایسی ہے کہ اگلے الیکشن سندھ میںمسلم لیگ ن ہی جیتے گی جس پر پیپلز پارٹی کے رہنما ئو ں کا شدید رد عمل بھی سا منے آتا رہا خو د وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کہہ چکے ہیں کہ گور نر اپنے آئینی کردار سے تجا ویز نہ کریں ۔ گورنر نے اب ایک با ر پھر آئینی اختیا رات کا استعمال کر تے ہوئے صوبائی احتساب ایجنسی کے قیا م کا بل اعتراض لگا کر واپس کر دیا ہے اب پیپلز پارٹی عید الضحیٰ کی تعطیلات کے بعد سندھ اسمبلی کا اجلاس بلا کر قانو ن سازی پر غور کر رہی ہیں ۔
اختیا رات کی جنگ