نائن زیرو سے گرفتا رملزم نعیم کو 14 برس قید کی سزا سنادی گئی
کراچی (نمائندہ نوائے وقت)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشتگرد نعیم کو چودہ سال قید کی سزا سنادی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو گرفتار دہشتگرد کو سزا سنادی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مارچ دو ہزار پندرہ کو گرفتار کیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر ایف بی ایریا سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ ملزم کے خلاف دو تھانوں عزیز آباد اور ایف بی ایریا میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے ملزم کو ایف بی ایریا تھانے کے مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔ دریں اثنا ء انسداد دہشت گردی کی عدالت نے دھماکا خیز مواد کے مقدمے میں جرم ثابت ہونے پر ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار دہشتگرد نعیم کو چودہ سال قید کی سزا سنادی۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے روبرو دھماکہ خیز مواد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو گرفتار دہشتگرد کو سزا سنادی۔ عدالت نے نعیم کو چودہ سال قید کی سزا سنادی۔ پولیس کے مطابق ملزم کو مارچ دو ہزار پندرہ کو گرفتار کیا تھا۔ملزم کی نشاندہی پر ایف بی ایریا سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا تھا۔ ملزم کے خلاف دو تھانوں عزیز آباد اور ایف بی ایریا میں مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے ملزم کو ایف بی ایریا تھانے کے مقدمہ میں سزا سنائی ہے۔
14 برس قید