عید الضحیٰ سے قبل چاروں زونو ں میں صفائی کی صورتحال بہتر کی جائے ، غلا م فرید
کراچی (اسٹاف رپو رٹر ) عیدالاضحی کی آمد سے قبل چاروں زونوں میں موجود تمام کچرہ گاڑیوں و دیگر مشینری کی درست حالت میں موجودگی کو یقینی بنایا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ غربی غلام فرید نے سائٹ زون ورکشاپ میں گاڑیوں و مشینری کا معائینہ کرتے ہوئے کیاایڈمنسٹریٹرنے موقع پر موجود بلدیاتی افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر صفائی ستھرائی اور آلائشوںکی منتقلی کا کا م بروقت مکمل کرنے کیلئے ورکشاپ میں موجود تمام اقسام کی گاڑیوں اور مشینری کی مرمت کے کاموں کو برق رفتاری سے مکمل کرنے کیلئے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے کچرہ گاڑیوں اور مشینری کی سروس اور گاڑیوں میں معیاری فیول اور پرزہ جات کے استعمال کو یقینی بنایا جائے انہوں نے ڈرائیور ز کو ہدایت کی کہ گاڑیوں کو احتیاط سے استعمال کریں اور ان گاڑیوں اور مشینری جن میں جدید خود کارنظام موجود ہے ان کو بتائے گئے طریقہ کار کے مطابق آپریٹ کریں اگر غیر ذمہ داری کی شکایت موصول ہوئی تو انہیں سخت کاروائی کا سامنا کرنا ہوگا شعبہ سنیٹشن کے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عید الاضحی کی آمد سے قبل بلدیہ غربی کی حدودمیں صفائی ستھرائی کی صورتحال کو مذید بہتر بنانے کیلئے ذمہ داری سے اپنے فرائض انجام دیں ۔