عالمی دہشت گردی کا سب سے زیادہ نقصان پاکستان کوہوا ‘ سعید غنی
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے جنرل سیکریٹری و رکن صوبائی اسمبلی سعید غنی ، انفارمیشن سیکریٹری و ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی سیدہ شہلارضا ، ڈپٹی انفارمیشن سیکریٹری شکیل چوہدری ، فائنانس سیکریٹری خالد لطیف ، عابد ستی اور لطیف آرائیں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ دنیا میں عالمی دہشت گردی کا سب سے زیادہ جانی و مالی نقصان صرف اور صرف پاکستان اور اس کی عوام کا ہوا ہے۔ اور آج امریکہ کا صدر ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان کو آنکھیں دکھا رہا ہے۔