اک نظر ادھر بھی
مکرمی! شہداء فیملیز کے لئے وَن رینک ون پنشن کا فارمولا لاگو کیا جائے کیونکہ پرانے شہداء کو تنخواہیں بہت کم ہونے کی وجہ سے ان کی پنشن بھی بہت کم ہے۔ پرویز مشرف دور میں پچیس سال سے زائد سروس کرنے والے فوجیوں کی پنشن میں دس فیصد کمی/ کٹوتی کی گئی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ایک دفعہ حاصل شدہ سہولت کو واپس نہیں لیا جا سکتا۔ ایک سول جمہوری حکومت کا دور گزر گیا اور دوسری جمہوری حکومت کا آخری سال ہے فوجیوں کے اس استحقاق پر کسی حکومت نے توجہ نہ دی۔ لہذا تاریخ تنسیخ سے اس کٹوٹی/کمی کو بحال کیا جائے۔( شاہ جہان خٹک ، جنڈ )